ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی رہنماوں کا صدر ایردوان سے رابطہ، تعزیت کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف   سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹر  کے مطابق؛ گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات  میں  پاکستانی وزیر اعظم شریف نے 6 فروری کو آنے والے اور 11 صوبوں کو بُری طرح متاثر  کرنے والے  زلزلے میں جان  بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمی کے لیے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان  ہونے  والی ملاقات  کی پریس کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

دریں اثنا   فلسطینی صدر محمود عباس، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی صدر ایردوان کو فون کر کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقات اور ٹیلی فونک رابطے پر ان رہنماؤں نے ترکیہ  کی حمایت اور ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے  ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں