ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ، زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہزار 672 تک ہو گئی

6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے  7.7 اور 7.6 کی شدت کے  ہولناک زلزلوں سے جانی نقصان 39 ہزار 672 تک جا پہنچا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز  یعنی زلزلے کی تباہی کے 12ویں روز  تک جانی نقصان بڑھ کر 39 ہزار 672 ہو گیا اور زخمیوں کی تعداد 108 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

سوئلو نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جن عمارتوں کی تلاش و بچاؤ کا کام کیا گیا ان کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

وزیر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ تلاش اور بچاؤ کے امو ر کافی حد تک مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں