ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کو ابتک 70 ہزار خیمے موصول ہو چکے ہیں، 55 ہزار کی آمد جلد متوقع ہے، وزیر چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزوں کے بعد  اس کی ضروریات کے  پیشِ نظر  ممالک اور تنظیمون نے  ترکیہ کو 1 لاکھ بیس ہزار خیموں کی فراہمی کی ضمانت دی ہے، جبکہ ترکیہ نے ایک لاکھ دو ہزار خیموں کا آرڈر دیا ہے، جن میں سے تقریباً 70 ہزار ترکیہ پہنچ چکے ہیں، اسوقت 55 ہزار  کے قریب خیمے  بیرون ملک سے روانگی کے  منتظر ہیں۔

وزیر چاوش اولو نے غازی انتپ میں آفات و ہنگامی حالات کی  انتظامیہ ڈائریکٹریٹ  کے رابطہ مرکز میں بعض بیانات دیتے ہوئے کہا کہ’’زلزلہ آنے کے فوراً بعد ہم نے بین الاقوامی امداد  کی بلند ترین سطح پر اپیل کی تھی، جس کا جواب پوری دنیا نے دیا ہے ۔  ایک جانب سے یورپی یونین، نیٹو اور دوسری جانب سے  ممالک نے انفرادی  طور ہماری مدد کے لیے انتہائی مخلصانہ اقدامات اٹھائے ہیں۔  ہم ان سب کے مشکور و ممنون ہیں۔ اقوام متحدہ،  نیٹو اور یورپی یونین نے اس ضمن میں ہنگامی حالات میکانزم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔‘‘

بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی امداد کے حوالے سے آگاہی کرانے والے چاوش اولو نے کہا کہ’’ابتک102 ممالک نے  امداد کی پیش کش کی ہے، جبکہ 88 ممالک نے   تلاش و بچاو،  موبائل اسپتال یا پھر طبی عملے کے ذریعے ہم سے تعاون کیا ہے۔ 23 ممالک کی ٹیمیں اپنا کام مکمل کرتے ہوئے لوٹ گئی ہیں تو اسوقت 65 ممالک کی ٹیمیں تا حال متاثرہ علاقوں میں بر سر ِ پیکار ہیں۔

سب سے فوری ضرورت خیموں اور کنٹینرز کی ہونے کا ذکر کرنے والے  چاووش اولو نے کہا کہ یہ  خیمے پوری دنیا سے کارگو طیاروں کے ذریعے پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک جانب سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین جیسے تنظیموں اور ممالک کی طرف سے خیموں کا عندیہ دیا گیا ہے یا پھر روانہ کیے گئے ہیں تو دوسری جانب  خیمے  تیار  کرنے والے ممالک  سے  اور  ترکیہ کے تمام غیر ملکی مشنز  کی وساطت سے اب تک 222,000 سے زیادہ خیمے موصول ہو چکے ہیں۔

یہ خیمے تقریباً 70 ممالک سے آئے ہیں اور 55 ہزار  کارگو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک طرف سے ترک ہوائی فرم اور دوسری جانب سے نیٹو کے رکن ممالک کے کارگو طیاروں اور بعض دوست و برادر ممالک  کی طرف سے فراہم کردہ کارگو طیاروں کے ذریعے ہم  ان کو ملک میں لانے کی کوششوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں  بیرون ملک سے کنٹینر ز بھی  ترکیہ آنے شروع ہو گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں