ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ متاثرہ شام پر اسرائیلی فوج کا حملہ،15 افراد شہید

دمشق:زلزلے سے متاثرہ شام پر رات گئے اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی میزائل حملے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق عمیاد اسکوائر میں ایرانی کلچرل سینٹر کے قریب اسرائیل میزائلوں نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ 

میزائل حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، جب کہ محلقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ شام کا فضائی دفاع دمشق کے آس پاس آسمان میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ 

شام  کے سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ متعدد رہائشی عمارتوں کی تباہی کے ساتھ 15 افراد شہید ہوئے ہیں، جب کہ فوجی اور 15 شہری بھی زخمی ہوئے۔حملے پر شام کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں دمشق اوراس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  

برطانیہ میں قائم جنگ پر نظر رکھنے والے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ایرانی ملیشیا اور لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے زیرِ استعمال عمارتوں اور ایرانی اسکول پر حملوں میں خاتون سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فی الحال حملے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں