ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کو عالمی سربراہان کے تعزیتی ٹیلی فون

صدر رجب طیب ایردوان  سے   ٹیلی فونک رابطہ کرنے والے  بعض ممالک کے سربراہان نے قاہرامان ماراش  زلزلوں میں قیمتی جانوں کے نقصان  پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی دعا کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے بوسنیا ۔ ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے کروشین رکن زیلکو کومیسچ  کو قصر ِ وحدالدین میں شرف ملاقات بخشا۔

اس دوران کومسیچ نے  صدر ایردوان  کو زلزلے کی تباہ کاریوں کے برخلاف  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس ، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی نے بھی صدر ایردوان کو فون کر کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقاتوں اور ٹیلی فون پر عالمی سربراہان نے  ترکیہ سے تعاون اور ترک عوام سے یکجہتی  کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں