ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال لیاقت علی خان کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی، منظور وسان

 کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے لیاقت علی خان، بے نظیر بھٹو کے قتل کیسز  اورفکشنل لیگ کے  حوالے سے پیش گوئی کردی۔

مختلف معاملات سے متعلق پیش گوئی اور خواب دیکھنے کے بیانات سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی، ان واقعات میں کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا، سب منظر عام پر آئے گا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور موخر بھی ہوسکتے ہیں۔ فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم ہوگی، پیر پگارا شامل ہوں گے تو دِل سے استقبال کروں گا۔فنکشنل لیگ کے پاس پیپلز پارٹی کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے وہ پی ٹی آئی ضم ہونے جا رہے تھے لیکن اداروں کے معاملات خراب ہیں، اس وقت بوٹوں کی آوازیں سننی چاہییں تھیں، مگر اب بوٹوں میں وہ دم خم نہیں ہے۔بوٹوں کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بول رہا ہے،اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے،مجھے عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے، کچھ جیل جائیں گے اورکچھ کو جان بوجھ کر چھوڑا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں