ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، چودھری پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ن لیگ کا سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں، پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہو چکا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ  ن لیگ پنجاب تو کھو ہی چکی تھی اب تخت لاہور بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، شہبازشریف تاریخ کے نااہل ترین حکمران ثابت ہو رہے ہیں، ان کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں، مریم نواز کی لندن سے واپسی پر ایک مرتبہ پھر ری لانچنگ بھی ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  پی ڈی ایم کی تمام تر کوشش ہے کہ اقتدار سے چمٹے رہیں جس کیلئے انہیں آئین شکنی بھی قبول ہے، جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کیلئے اپنا نام رضاکارانہ پیش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں