ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو فی الفور رہا کریں، عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ حکمران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو فی الفور رہامقدمات ختم گوادر وبلوچستان کے سلگتے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں، ملک وبلوچستان کو لٹیرے حکمرانوں نے تباہ ودیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  نظام وقیادت کی تبدیلی کے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ملک میں اقتصادی ،سیاسی بحران اور اخلاقی انحطاط اسی فرسودہ نظام او مسلط نااہل وکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے، پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے علماء کرام منبر ومحراب سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ لوٹ مار حکمرانوں نے قرضے حکمرانوں نے لیے جبکہ ان کی وصولی عوام سے کیے جارہے ہیں،حکمران بدعنوانی سے مالا مال عوام بدحال وپریشان ہیں، جماعت اسلامی مدارس کا پشتیبان مدارس کو آباد کرنے والی اسلامی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اورمعیاری دینی وعصری تعلیم کی بدولت ہم ترقی وخوشحالی کی را ہ پر گامزن ہوسکتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے یہاں معیاری عصری تعلیم بہت مہنگا اور اس پر صرف سرمایہ داروں کا حق ہے جس کی وجہ سے غریب کے بچے تعلیم سے دوررکھے گیے ہیں ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید علم کا سرچشمہ ہے دنیا وآخرت کی کامیابی اور اپنی زندگی ومعاشرے کو تبدیل کرنے کیلئے اس کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور کرنا ہوگا۔آپ صرف قرآن پڑھانے سکھانے کیلئے نہیں بلکہ قرآن کے قانون کو اس دھرتی پر نافذ کرنے کی جدوجہد بھی کرنا ہے تاکہ قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں