ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون کو یقینی بنائے، جوزف بوریل

 برسلز:یورپی خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون کرے۔

بوریل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں یورپی یونین نے ایران کی روش سے متعلق  اپنے خدشات ظاہر کیے۔

بوریل نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں،روس کو جنگ میں حمایت اور یورپی شہریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کو روکے، بوریل نے  ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی  جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون کو یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں