ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان کی طرف سے یوکرین کو 5،5 بلین ڈالر کے مالی امداد

جاپان حکومت نے یوکرین کے لئے 5،5 بلین ڈالر کے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ سیمپوزیئم سے خطاب میں کہا ہے کہ روسی حملوں کا پہلا سال مکمل ہونے سے قبل یعنی 24 فروری سے پہلے ہم یوکرین کے لئے امداد میں اضافے کا ہدف رکھتے ہیں۔

کیشیدہ فومیو نے کہا ہے کہ یوکرین کو 5،5 بلین ڈالر مالی امداد دی جائے گی۔

جاپان کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘کیوڈو’ کے مطابق مذکورہ مالی امداد کو یوکرین میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں