پیر کے روز تاریکینِ وطن سے بھری ہوئی بس،ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست پیوبلا اور اوکساکا کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔
ذرائع کے مطا بق حادثہ اتوار کوفنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جب بس اوکساکا سے میکسیکو سٹی جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطا بق بس میں کم از کم 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر وینزویلا اور کولمبیا کے غیر قانونی تارکین وطن تھے۔
زخمیوں ہونے والے افراد کوفوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔رپوٹ کے مطا بق روڈ حکام، پولیس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کے نمائندوں نے حادثہ کی تحیق شروع کردی ہے تاکہ حادثے کی وجہ کا پتہ چل سکے۔
