ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی۔7 ممالک نے سال 2023 کے لئے یوکرین کی مدد کو 39 بلین ڈالر کر دیا

جی۔7 ممالک کے وزرائے خزانہ نے یوکرین کے بجٹ اور اقتصادیات کے ساتھ  تعاون کو سال 2023 کے لئے بڑھا کر 39 بلین ڈالر کر دیا ہے۔

امریکہ ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان پر مشتمل ‘جی۔7’ ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے بھارت کے شہر بنگلور میں منعقدہ اجلاس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں سب سے پہلے ترکیہ اور شام میں زلزلوں کی تباہ کاریوں اور جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد جاری رہے گی۔

روس۔یوکرین جنگ کا پہلا سال پورا ہونے سے ایک روز قبل  جاری کئے گئے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ اور روس نے خوراک اور انرجی کو ایک اسلحے کی شکل دے دی ہے۔ اس صورتحال  کے پیدا کردہ عالمی اقتصادی مسائل پر غور کے لئے ہم بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ علاوہ ازیں یوکرین کی فوری اور مختصر مدت کی مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جاتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین حکومت کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2023 کے لئے ہم نے ملکی بجٹ اور اقتصادیات کے ساتھ تعاون  کی مقدار کو بڑھا کر 39 بلین ڈالر کر دیا ہے۔

جی۔7 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے بیان میں، مارچ کے آخر تک یوکرین کے لئے "قابِل اعتبار، مستحکم، مکمل مالی تعاون اور موزوں شرائط "کا حامل پروگرام پیش کرنے کے لئے، آئی ایم ایف سے بھی اپیل کی ہے۔

بیان میں ، یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے ساتھ تعاون کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور جنگ کے جواب میں روس پر عائد  منّظم اقتصادی پابندیوں کو  برقرار رکھنے کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پابندیوں کے اطلاق  اور پابندیوں سے پہلو تہی کے سدّباب کے لئے باہم مل کر اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ربط و ضبط  جاری رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے ہم دیگر ممالک سے بھی  اپیل کرتے ہیں کہ ہماری، روس پر عائد کردہ، پابندیوں میں شرکت کریں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں