ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی نئی لہر: روٹی، چکن، دالوں اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

Inflation rate

کراچی:مہنگائی کی نئی لہر نے عام آدمی کے ساتھ متوسط طبقے کی مشکلات بھی بڑھادی ہیں، نان بائیوں نے روٹی مہنگی کردی، چکن کی قیمت میں بھی روز بروز اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں کے مطابق اب تو دال، سبزی کچھ بھی سستا نہیں رہا، جائیں تو جائیں کہاں؟پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آنے والے مہنگائی کے نئے طوفان نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، گوشت تو گوشت اب سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

حیدر آباد میں نان بائیوں نے روٹی ، چپاتی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نان پانچ روپے اضافے کے بعد 30 روپے میں فروخت ہونے لگا، چپاتی 20 روپے کی کردی گئی۔ شہریوں نے حکومت سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاجبکہ مرغی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

 ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے ساتھ چکن فروش بھی پریشان ہیں۔سکھر میں مرغی کے گوشت کے بعد دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے نے بھی عوام کے ہوش اڑادیئے۔

 دال ماش 400 روپے، دال مونگ 350 روپے، دال چنا 240 روپے کلوتک پہنچ گئی، چاول کی قیمت میں اضافے کے بعد سپراسٹریم 350 روپے کلو ہوگیا۔شہریوں نے کہاکہ اب تو کچھ بھی سستا نہیں رہا، حکومت صرف دعوئوں کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں