ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جلد شامل تفتیش ہو جائوں گا، ایک شادی کی تقریب ہے، 10دن کی مہلت دیں،عثمان بزدار

لاہور: کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں عثمان بزدارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعلی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔د

ورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کو علم ہونا چاہیے کہ الزام کیا ہے، اس دوران نیب نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ فاضل جج نے عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش کیوں نہیں ہورہے، اس پر سابق وزیراعلی نے کہا کہ میں جلد شامل تفتیش ہو جائوں گا، ایک شادی کی تقریب ہے، 10 دن کی مہلت دے دیں، اس پر جج نے کہا کہ آپ بہانے نہ بنائیں شادی کوئی بہانہ نہیں ہے، بزدار صاحب شادی میں کیا کرنا ہے، 10 دن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، خدا کا خوف کریں، اگرآپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو آپ کو مجھ سے ریلیف نہیں ملے گا، نیب سے بھی پوچھیں آپ نے کن شواہد کی بنیاد پر انکوائری شروع کی۔

فاضل جج کے ریمارکس پر عثمان بزدار نے کہا کہ نیب والے کہتے ہیں میرے 10 ارب کے اثاثے ہیں، میرے پورے قبیلے کے 10ارب کے اثاثے نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس میں عثمان بزادر کی ضمانت میں7 مارچ تک توسیع کردی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے عثمان بزدار کو 3 مارچ کو نیب آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا اور انہیں انکوائری کی کاپی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام کے تحت انکوائری شروع کررکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں