ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جان کو خطرہ ہے ،عمران خان کو عدالت پیشی سے استثنیٰ دیا جائے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔یہ بات انہوں نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں، کارکنوں کو کہا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کی حفاظت کے لئے پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور ان کے لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے،یہ لوگ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کی دھمکیوں کو دیکھیں۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کارروائی ہوتی ہے تو وہی لوگ ذمہ دار ہوں گے جو پہلے نامزد کئے گئے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ عدالت سے اپیل ہے کہ عمران خان کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں