ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 2 ہزار ملین سے زائد واجبات کی وصولی میں ناکامی

لاہور:اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث مختلف اداروں سے 2 ہزارملین سے زائد واجبات کی رقم وصولی کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

عدم وصولی کا انکشاف آڈیٹرزجنرل کی رپورٹ برائے-22 2021میں کیا گیا، نادہندگان میں مختلف کمپنیاں، ایئرلائنز، ایجنٹس، ایئرلائن کے مختلف شعبے، ذیلی کمپنیز جن میں میسرزسرحد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، انشورنس کلیمز، ٹریول ایجنٹس، کارگو، سپیڈکس، مختلف پارٹیز، ٹریڈرز، کاک پٹ کریو، میسرز الفا کو سمیت یوٹیلٹی چارجز بھی شامل ہیں۔

آڈیٹرزجنرل کی رپورٹ میں واجبات کی عدم وصولی انتظامیہ کی نااہلی قرار دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں