ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے پھیلاو پر چین کو شفاف ہونا چاہیئے: امریکی سفیر

چین میں متعین امریکی سفیر نکولس برنس نے کہا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کے اسباب پر درست  ہونا چاہیئے۔

برنس کا یہ بیان ایک وفاقی  ادارے کی طرف سے  چینی شہر ووہان کی ایک تجربہ گاہ سے کورونا کے  پھیلنے کے قوی امکان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

البتہ چین نے اس بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

 گزشتہ روز امریکی ایوان تجارت  کی تقریب کے دوران برنس نے کہا کہ تین سال قبل  کورونا کی وبا دنیا میں پھیل گئی جس کی بنیادی وجہ کے  بارے میں چین کو شفاف ہونا چاہیئے۔

امریکی پریس میں گزشتہ دنوں  ایک خبر زیر گردش تھی  جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی امور توانائی نے اپنی خفیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا کا پھیلاو ووہان کی تجربہ گاہ ہی سے ہوا تھا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا  کہ ہماری حکومت کا اس حوالے سے کوئی فیصلہ واضح نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں