ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں کیخلاف تقریر: مریم نواز عدالت طلب

fill the jails

سکھر: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو جلسے میں اداروں سے متعلق تضحیک آمیز تقریر پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مریم نواز کو 10 مارچ کوطلب کرلیا۔

عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم اور ایس ایس پی سکھرکو بھی طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی سکھر کے ضلعی صدر ظہیربابر نے مریم نوازپرمقدمہ درج کرانےکی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر میں اداروں کے خلاف بات کی، انہوں نے عوام کو اداروں کےخلاف اوربغاوت پراکسانےکی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں