اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کی تیا ریوں کا آغاز اگلے ہفتے بروز جمعرات سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں 90 دنوں میں انتخابات کرانے کے حکم کے بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اگلےجمعرات کو انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ای سی پی نے کہا کہ عملے کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تربیت دی جائے گی، جس کے بعد وہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کو مزید تربیت دیں گے۔
افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔
