ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کا الیکشن 90  کے بجائے نو دن میں کرانے کی خواہش کا اظہار

cry

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے الیکشن نوے  کے بجائے نو دن میں کرانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کا انعقاد صاف و شفاف نہیں ہو سکے گا۔

وزیردفاع نے سپریم کورٹ کے صوبائی انتخابات ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق کیسز دو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے سے کیسز پر اثرپڑے گا، بہتر ہوتا کہ زیر سماعت کیسز کا فیصلہ آنے کے بعد ہی سپریم کورٹ اپنی کوئی رائے پیش کرتا۔

 انھوں نے کہا کہ  میری خواہش ہے کہ الیکشن نوے  کے بجائے نو دن میں ہو جائیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن کا انعقاد صاف و شفاف نہیں ہو سکے گا،  انتخابی عمل متنازعہ ہوگا اور ایسے پروسس کا کیا فائدہ جو آگے جا کر متنازع ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں