یوکرین کے شہر زاپوریژیا پر روسی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ا ور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین اٹارنی جنرل دفتر کے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق روسی فوج نے رات ڈیڑھ بجے کے لگ بھگ زاپوریژیا کی 5 منزلہ رہائشی عمارت پر ایس۔300 میزائل کے ساتھ حملہ کیا۔
بیان میں روسی فوج کو رہائشی عمارتوں پر حملوں کا قصوروار ٹھہرایا گیا اور کہا گیا ہے کہ "ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بچے سمیت 5 افراد لاپتہ ہیں”۔
حملے کے نتیجے میں جزوی انہدام کی شکار 5 منزلہ عمارت کے ملبے پر تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔