ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول ایوی ایشن  کے 8 سال قبل ریٹائر ڈ ملازمین کا  70فیصد زیادہ پنشن لینے کا انکشاف

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہواکہ سول ایوی ایشن  میں 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین غیرقانونی طور پر اپنی پنشن سے 70فیصد زیادہ پنشن لے رہے ہیں ۔

بورڈ فیصلے کے برعکس افسران نے جان بوجھ کر 3سال کے بجائے ہر سا ل پنشن میں اضافہ کیاتاکہ وہ ریٹائرد ہوں تو ان کو بھی فائدہ ہو۔کمیٹی نے  پنشن کے معاملے پروزارت ایوی ایشن سے ایک ماہ میں انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ۔

ڈی جی سول ایو ی ایشن نے کمیٹی کو بتایاکہ سی اے اے کے بورڈ نے کورم کے بغیر ریٹائرڈ ملازمین کو ہاؤس گرانٹ دینے کی منظوری دی جس کے بعد 521ملازمین کو 2.7ارب روپے جاری کیے جس کو اب بند کرکے ملازمین سے ریکوری کے لیے نوٹس بھیج دیے ہیں ۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو معاملے کی انکوائری کرکے ایک ماہ کے اندررپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔کمیٹی کو پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ بھی دی گئی ۔

جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔غیرملکی ائیرلائنز کی طرف سے بیرون ملک زرمبادلہ بھیجنے میں مشکلات کے حوالے سے کمیٹی کوبتایاگیاکہ اس حوالے سے مسائل مقامی ائیرلائن خاص کرپی آئی اے کو بھی ہیں۔ پی آئی اے نے اپنی جہازوں کی لیز ادا کرنی ہے جو ڈالر میں ہوتی ہے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقات کی ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں