ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری شدہ پچاس لاکھ کی  لینڈ کروزر جیپ بر آمد کر لی

بھائی پھیرو :موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری شدہ پچاس لاکھ کی  لینڈ کروزر جیپ بر آمد کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے وائرلیس آپریٹر کو ایک کال موصول ہوئی اوراسلام آباد سے لینڈ کروزر جیپ کی چوری کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ موٹر وے کے تمام پٹرولنگ افسران کو ناکہ بندی کروائی گئی۔ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس جمبر ریاض احمد ڈوگر ایڈمن افسر رضوان زاہد نقوی بھی اضافی نفری کے ساتھ روانہ ہوئے۔

افسران نے مذکورہ گاڑی کو نظر آتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ریاض احمد ڈوگر نے گاڑی کا پیچھا شروع کیا اورٹول پلازہ پر موجود ڈیوٹی افسران کی مدد سے گاڑی اور اس میں موجود ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ گاڑی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں