ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کی امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں  پر دباؤ کی شدید مذمت

United Nations

دوحا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں پر دباؤ ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔

ہفتے کے روز قطر میں غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔

سیکرٹری جنرل یو این نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلیے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلیے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں