ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

appointed

اسلام آباد: حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی، وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب لگانے کی سمری منظوری کر لی، ان کی تقرری کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی، وزارت قانون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے مداخلت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا تھا، جس کی منظوری کے موقع پر وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں