راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا لیکن ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، یاسر خان بھی 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کو مبصر خان نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، کولن منرو، اعظم خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مبشر خان، آصف علی، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، حسن علی اور رومان رئیس۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، ول اسمیڈ، یاسر خان، محمد نواز، نجیب اللہ زدران، افتخار احمد، سرفراز احمد، اوڈین اسمتھ، عمر اکمل، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ۔
