ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے آواز سے 8 گنا تیز رفتار اور 1500 کلومیٹر مسافت کا حامل بنیلسٹک میزائل تیار کرلیا

 ایران نے  دوران سفر بحری کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے آواز سے 8 گنا زیادہ تیز رفتار ہاِپر سونک بیلسٹک میزائل تیار کرلیا ہے۔

 ایران کی نیم سرکاری  فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی  چیف آف دی اسٹاف جنرل محمد باقری  نے تہران میں ایک تقریب کے دوران  اس بات کا اعلان کیا ۔

 جنرل باقری نے کہا کہ اس میزائل کا  تجربہ کامیاب رہا ہے  جس سے ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں سے ایک کے طور پر ہو چکا ہے۔

 جنرل باقری نے مزید بتایا کہ  اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے 8 گنا زیادہ  اور مسافت 1500 کلومیٹر تک  ہوتی ہے۔

  جنرل باقری نے یہ نہیں بتایا کہ  اس میزائل کا تجربہ کب اور کہاں کیا  گیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں