ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا انتخابات: گورنر نے مشاورت کیلیے الیکشن کمیشن کو  بلالیا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلالیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد تاریخ دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کے پی کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر حاجی غلام علی نے دے دیا ہے۔

اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ انہوں نے مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 یا 8 مارچ کو آکر مشاورت کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ ساری صورتحال کا جائزہ لیکر مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں