ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھوپیا قیامت سے محفوظ رہے گا، یوگنڈا کے سینکڑوں عیسائی ایتھوپیا پہنچ گئے

مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا میں’ مسیح کے حواری’ نامی کلیسا سے منسلک ہزاروں عیسائی "قیامت” کے ڈر سے ایتھوپیا ہجرت کر گئے ہیں۔

پولیس ترجمان آسکر اوگیکا کے مطابق یوگنڈا کے مشرقی گاوں’ اوبولولم’ کے رہائشی سینکڑوں عیسائی، اس خوف سے کہ قیامت شروع ہو جائے گی اور  ان کے علاقے کو بھی متاثر کرے گی، ایتھوپیا کی طرف ہجرت کر گئے ہیں۔

اوگیکا کے مطابق  مہاجرین کے مذہبی رہنماوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت کے بعد ایتھوپیا سے  زندگی دوبارہ  سے شروع ہو جائے گی۔ ان مذہبی پیشواوں نے ایتھوپیا آنے سے قبل اپنا تمام مال ملک فروخت کر دیا  اور قیامت کے دوران  ایتھوپیا کے واحد محفوظ جگہ ہونے کے یقین کے ساتھ اس ملک میں آ گئے ہیں۔

اوگیکا نے کہا ہے کہ ہم نے موضوع کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں غلط معلومات کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرنے والے بعض مذاہب متعدد انسانوں کی موت کا سبب بنتے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں