ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور انہیں قطر کا وزیر اعظم متعین ہونے پر مبارکباد دی۔
محمد بن عبدالرحمٰن الثانی وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ وزارتِ اعظمٰی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ قطر کے نئے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی 27 جنوری 2016 کو وزارت خارجہ اور 15 نومبر 2017 کو اضافی طور پر نائب وزیر اعظم بھی متعین کئے گئے تھے۔