ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان عدلیہ بچا نے نہیں، عدلیہ سے بچنے نکلا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ بچا نے نہیں بلکہ عدلیہ سے بچنے کیلئے نکلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کی عدلیہ بچائو تحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے، عدلیہ کو نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چوریوں اور جرائم پر” عدلیہ سے بچائو تحریک” کے پیچھے نہ چھپو، عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کیلئے فون کرتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں