ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی فی من قیمتِ خرید 3900 روپے مقرر کردی

purchase price

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی خریداری کی قیمت فی من 3 ہزار 900 روپے مقرر کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو اسحٰق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ای سی سی نے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی سمری پر غور کیا اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے سال 2023 کے لیے پاسکو کے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق ایک سمری پیش کی اور عوامی گندم کے ذخیرے کی تفصیلات پیش کیں، پاسکو کے اسٹاک سے گندم کے اجرا اور نئے غذائی سال کے آغاز پر کیری فارورڈ اسٹاک کی تفصیلات پیش کیں۔

ذرائع کے کہنا تھاکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جانب سے پاسکو کے اسٹاک سے گندم کی اضافی مانگ، کیری فارورڈ اسٹاک کی کم از کم سطح اور مقامی گندم کی منڈی میں قیمتوں کے مروجہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں