ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہاہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کررہے ہیں، کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائے گی۔

رانا ثنا نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارہ ہی کرسکتا ہے کوئی سول اتھارٹی نہیں، مریم نواز نے فیض حمید سے متعلق سوال پر جو کہا اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں بنتا، اگرفیض حمیدان چیزوں میں ملوث رہے تو ادارے اور ملک کیساتھ زیادتی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف مختلف نوعیت کی تحقیقات چل رہی ہیں، فیض کے بھائیوں کیخلاف بھی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ فیض حمید کے بھائی اپنی ذاتی پوزیشن سے کچھ نہیں کرسکتے تھے، جو چیزیں سامنے آئی ہیں ان کیمطابق فیض خودزیادہ آپریٹ کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت عزیزصدیقی کوٹیکنیکل بنیادوں پرناک آوٹ کردیاگیا، شوکت صدیقی کو بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ سے ہٹادیا گیا۔ چیف جسٹس بنانافیض حمید کا کہاں سے مینڈیٹ تھا؟ سپریم جوڈیشل کونسل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں