ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

attacks

لاہور: میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شریک افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے، پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے پولیس پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے برسائے جس میں 13پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا ئوکی وجہ سے ان کے اپنے 6کارکن بھی زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں