ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط دفتری ماحول ختم کیا جائے، امیر العظیم

لاہور:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار اور محافظ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط دفتری ماحول ختم کیا جائے، خواتین کو وراثت میں حصہ دیا جائے۔

امیر العظیم نے کہاکہ  ہم خواتین کے انہی حقوق کی بات کرتے ہیں جو اسلام نے انھیں دیے،  مغرب کے ایجنڈے پر این جی اوز نے عورت کا استحصال کیا،جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پاکستان میں مغرب کی دلدادہ این جی اوز اور ان کے ایجنڈے کے آگے بند باندھ دیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عزت مآب ماوں، بہنوں، بیٹیوں نے عورت کے نام پر طوفان بدتمیزی اور بے حیائی کوروک دیا ہے، دنیا کے اندر ایک گروہ عورت کو کنزیومر پراڈکٹ بنانا چاہتا ہے، لیکن عورتوں کے ساتھ ظلم و استحصال پر یہ گروہ آنکھیں بند کر لیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  نور مقدم کا بے دردی سے قتل، میرا جسم میری مرضی کا فرسودہ نعرہ لگانے والے طبقات کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، ہم مغربی ایجنڈے اور ان کے پروردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔

امیر العظیم  نے کہا کہ اگر حکومت خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے تو اسے جشن بہاراں منا کر نہیں بلکہ خواتین کو تمام حقوق دینے کا اقدام کرنا ہو گا، پاکستان میں وہ دن آنے والا ہے کہ عزت و آبرو اور تکریم کے لیے قوم جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں