ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کے دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پرویزالٰہی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

چوہدری پرویز الہی  نے کہا کہ ہمارے قریبی ساتھیوں کو بلاوجہ غیر قانونی طور پر نامعلوم افراد گھروں سے اغوا کر رہے ہیں، سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے فیملی کے سامنے اغوا کر لیا گیا، فیملی کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکایابھی گیا۔

انہوں نے کہا کہ زبیر احمد خان نے سیلاب کے دوران پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر ترکیہ کی جانب سے قائم ترکش سوسائٹی کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کیا، نا اہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کئے جا رہے ہیں، وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں