ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو ہٹانے میں فیض حمید کا کردار کلیدی تھا، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کردار کلیدی تھا،فیض حمید کے بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا کوئی علم نہیں ہے، اگر مریم نواز نے کہا ہے تو ان کو کوئی نہ کوئی علم ضرور ہو گا۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ  فیض حمیدنے وردی میں رہ کر سیاست میں مداخلت کی ہے، ادارے کی جانب سے اس معاملے پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے، الیکشن اپنے وقت پر اکتوبر میں ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دور میں لوگوں کو جیل میں بند کر کے ظلم کیا اور آج وہ کس منہ سے قانون و انصاف کی بات کر رہا ہے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں