ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے لیے انتخابات کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے، احسن اقبال

Election

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارے لئے انتخابات کی تاریخ رواں سال اکتوبرکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے ڈولی میں بٹھائے اور اسلام آباد لے جائے، یہ بات انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کسی جمہوری جذبے کے تحت حکومت نہیں توڑی، انہوں نے خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔ عمران خان نے اسمبلیاں 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے نہیں توڑیں، عمران خان نے اس وقت پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں