ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت صاف پانی  منصوبے سے روزانہ 48 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، ڈاکٹر حفیظ الرحمن 

الخدمت صاف پانی  منصوبے سے روزانہ 48 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، ڈاکٹر حفیظ الرحمن 

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان صاف پانی پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ سال کی کارکردگی اور رواں سال کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں الخدمت فاوندیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، مرکزی اور ریجنل ذمہ داران شامل تھے۔

اس موقع پر  ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں229 واٹر فلٹریشن پلانٹ،2541کنویں،12074ہینڈپمپ،1850سب مرسبل واٹر پمپ،148گریوٹی فلو واٹر سکیم اور320سولر سب مرسبل واٹر پمپ اوردیگر منصوبہ جات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ  407 ملین روپیکی لاگت سے ان صاف پانی کے منصوبوں سے روزانہ قریبا 4876650افراد مستفید ہورہے ہیں۔

سید احسان اللہ وقاص نے بتایا کہ الخدمت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عارضی آبادیوں تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے ان علاقوں میں 35موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس اور 106 واٹر ٹینکرز کا اہتمام کیا ہے۔

ہر  واٹر فلٹریشن پلانٹ 1 ہزار لیٹر فی گھنٹہ پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ خیمہ بستیوں / متاثرہ علاقوں میں205واٹراسٹوریج ٹینکس رکھیگئے ہیں جبکہ پانی محفوظ رکھنے کے لیے55 ہزارجیری کینز بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

روزانہ کم و بیش2,66,400افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن  نے   رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنیصاف پانی کے تحت ملک بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں آسان بنانے کا باعث بنی ہے اور الخدمت اپنا  دائرہ کار ملک کے کونے کونے تک پہچانے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت  فاؤنڈیشن کا یہ کام مستحق اور نادار افراد کے لیے ایک نعمت ہے جس کے لیے ہم مخیر حضرات کے بھی شکر گزار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں