ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ظل شاہ قتل پر حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے جارہے ہیں، فیاض چوہان

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ظل شاہ کے قتل پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیں بائیں شائیں سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے قتل پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس بہیمانہ اقدام پر نگران حکومت صرف گونگلوں سے مٹی جھاڑنے میں مصروف ہے۔ رہزنوں سے عوام کو کیا گلہ، یہاں تو رہبروں کی نیت میں فتور ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کا ناحق خون نگراں حکومت کو لے ڈوبے گا۔ امپورٹڈ حکومت کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں اس قتل کا جواب دینا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں