ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے ملاقات کر کے کچھ نہیں ملا، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کا کیا تاثر جا رہا ہے، کیا باہر یہ نہیں کہا جا رہا کہ پاکستان بھیک مانگ رہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں کون کون نہیں آیا، وزیر خزانہ، وزرا اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی، سب کو ملکی معیشت کے بارے میں بتا بتا کر تھک چکے ہیں، ہم آج بھی ایک سے دو ارب ڈالر لانے کے محتاج ہیں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار سے گزارش ہے کہ آپ کو دو تین بار آئی ایم ایف سے ملاقات کر کے کچھ نہیں ملا، ایک بار ایف پی سی سی آئی کے صدر کو بھی ساتھ لے جائیں تو کامیابی مل جائے گی، اگر کچھ پانا چاہتے ہیں تو مرزا اختیار بیگ کو ساتھ لے جائیں کچھ تو مل جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں