ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نیٹو کا اہم اتحادی اور ہمارا حلیف ملک ہے،تعلقات اچھے رہنے چاہیئے:لائیڈ آسٹن

امریکی انتظامیہ نے  ترکیہ  کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے بارے میں ایک نیا بیان دیا ہے۔

پینٹاگون میں سوالوں کا جواب  دیتے ہوئے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے  کہا کہ ترکیہ نیٹو کا ایم اتحادی ملک ہے،ہمارے اس سے کافی گہرے  تعلقات موجود ہیں جنہیں برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری  اقدام اٹھانا ہوگا۔

 آسٹن نے کہا کہ نیٹو ارکان کے درمیان  ہم آہنگی کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی ۔

امریکی صدر کو بائیڈن نے  کہا تھا کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی  فروخت قومی سلامتی سے متعلقہ مفادات کےلیے ضروری ہوگی مگر کانگریس نے ان کی فروخت کےلیے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کےلیے ترکیہ پر بعض شرائط لگا رکھی ہیں۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں