ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: وزیر خارجہ چاوش اولو کی ناروے اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ناروے اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹ فلٹ  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں 6 فروری کے زلزلے کے بعد ناروے کے ترکیہ کے ساتھ اتحاد و تعاون پر  شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات میں نیٹو کی توسیع، استنبول اناج سمجھوتےکی مدت میں اضافے اور افغانستان اور صومالیہ کے تازہ حالات پر بات چیت کی گئی۔

چاوش اولو نے تیونس کے نئے وزیر خارجہ نبیل عمّار  کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔

چاوش اولو نے انہیں نئے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی اور 6 فروری کے زلزلے کے بعد تیونس کے ترکیہ کے ساتھ اظہارِ تعاون و یکجہتی پر  شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں