ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کو اس وقت پابندیوں کی جنگ کا سامنا ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس کو پابندیوں کی ایک ایسی جنگ کا سامنا ہے کہ جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

صدر پوتن  نے، یوکرین کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد پہلی دفعہ، دارالحکومت ماسکو میں  کاروباری حلقے کے ساتھ  بڑے پیمانے کا اجلاس کیا۔

اجلاس سے خطاب  میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت روس کو پابندیوں کی جنگ کا سامنا ہے۔ اس جنگ کے دوران روس میں کاروبار کرنے والی مغربی فرموں کا فرار کی بجائے ملک میں  رہنے کو ترجیح دینا ایک عقلمندانہ فیصلہ ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ” یہی وہ وقت ہے کہ جہاں ہم ایک مضبوط کاروباری دنیا کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔ ہم، لاجسٹک اور مالیاتی مسائل کو حل کرنے پر مجبور ہیں”۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو صدر ولادی میر پوتن کے حکم سے روس۔ یوکرین  جنگ شروع ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں