روسی صدر ولادیمیر پوتین نے آذری ہم منصب الہام علی ایف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
آذری ایوان صدر کے مطابق، علی ایف اور پوتین کے درمیان با ت چیت میں روس۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سہ رکنی اعلامیے کے تناطر میں جنوبی قفقاز میں سلامتی و استحکام کی بحالی کےلیے باسہولت تدابیر اختیار کرنے پر غور کیا ۔
پوتین اور علی ایف نے اس کے علاوہ علاقے میں نقل و حمل ،لاجسٹک اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔