ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ڈروان گرانے والے روسی پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی جنگی طیاروں کے ان پائلٹوں کو انعامات سے نوازا جنہوں نے بحیرہ اسود میں امریکہ کے MQ-9 قسم کے ڈراون کو مار گرایا تھا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ امریکی ایم کیو 9 قسم کا  ڈراون عارضی حیثیت کے علاقے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شوئیگو نے Su-27 طیارے کے پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا  ہے۔

یو ایس یورپی فورسز کمانڈ (EUCOM) نے 14 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ دو روسی Su-27 طیاروں نے بحیرہ اسود میں US MQ-9 قسم  کے ڈروان سے چھیڑا چھاڑی کی اور MQ-9 بین الاقوامی پانیوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

روسی وزیر دفاع شوئگو  قاور امریکی وزیر دفاع لیلوئڈ آسٹن نے  مارچ کو  ڈروان واقع کے حوالے سے ٹیلی فونک  بات چیت کی تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں