ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں، جاوید قصوری

لاہور:امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کی غریب مکائو مہم کی وجہ سے مزدور ، کسان اور متوسط طبقہ خود کشیوں پر مجبور ہے ،نوجوان بے  روزگاری اور مایوسی کاشکار ہو کرجرائم کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ ہر تیسرا کریمنل ٹین ایجر ہے، اپنی عیاشیاں پوری کرنے کے لئے حکمران انتہائی سخت شرائط اور بھاری سود پر قرض لے رہے ہیں، جس کو اتارنے کے لئے عوام کی کھال بھی کھینچ لی جائے گی، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  حکمران وزیروں، مشیروں، افسرشاہی کی تنخواہیں آدھی اور مراعات فوری ختم کریں، جب آٹا ، چینی ،گھی ، پٹرول اور بجلی ،گیس کے بل اپنی جیب سے ادا کرنے پڑیں گے تو انہیں آٹے دال کے بھائو کا پتہ چل جائے گا۔

 محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل دیگر پارٹیاں مہنگائی پر خاموش ہیں یہی لوگ جب اپوزیشن میں تھے  توچیختے چلاتے تھے، حکمران ٹرائیکا نے عوام سے من و سلویٰ کے وعدے کر کے دال روٹی بھی چھین لی۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  یہ لوگ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو ہرگز تیار نہیں، گزشتہ ماہ وزیراعظم نے کفایت شعاری کے جو دعوے کیے تھے اس کا پول بھی کھل گیا، سبھی لگژری گاڑیاں اور سرکاری مراعات پوری آب و تاب سے استعمال کر رہے ہیں جب کہ غریب اپنی زندگی کی بقا کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرے اور آنے والے الیکشنوں میں ظلم کا بدل ووٹ کی طاقت سے لے یہی ایک راستہ بچا ہے جس سے لٹیروں سے جان چھوٹ سکتی ہے اور ملک ترقی کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں