ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یواے ای نے ملازمین کو رمضان المبارک مہینے میں بڑی سہولت دیدی

ابوظہبی:ماہ مقدس کی آمد آمد ہیرمضان المبارک(Ramzan ul Mubarak) رحمتوں،بخششوں اوربرکتوں کا مہینہ ہییہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو رمضان المبارک کے دوران ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی،رمضان کے مقدس مہینے میں جمعہ کے روز وفاقی حکومت کے ملازمین کی 70 فیصد تعداد گھر اور 30 فیصد ذاتی طورپردفتر یا سائٹ سے کام کرے گی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک میں جمعہ کے روز یونیورسٹیوں اور سرکاری اسکولوں میں طلبا کے لیے آن لائن کلاسز کے اوقات کار کا اعلان کیا، یہ پہلے سے طے شدہ امتحانات کی تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہدایت کے تحت ابوظہبی کے سرکاری ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روزسرکاری اوقات کار 70 فیصد ملازمین کیلئے گھر اور 30 فیصد کے لیے دفتر میں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں