ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنیکی سازش ہو رہی ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کے کارکن اور آلہ کار نہ بنیں، چیف الیکشن کمشنر باقی کام تو کرلیتے ہیں، ان کے لیے الیکشن کرانا بہت مشکل ہے، الیکشن کمیشن، سرکاری مشینری منصفانہ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کامقابلہ جمہوری قوتوں سے نہیں، دھونس دھاندلی سے ہے،کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، عوام کامینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، حقوق کے نام پر کراچی کو تباہ کرنے والوں سے عوام مایوس ہوگئے ہیں،  بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں