ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھول دیئے جائیں گے

مدینہ منورہ:مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں سکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔

سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہرجانب سے آنے والوں کو آسانی ہواورانہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے صحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طورپرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کیلئے دروازوں کو مخصوص کیاگیا ہے تاکہ عام لوگوں کوآمد ورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں